ارنا کے سائنسی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، یہ ریسرچ بیسڈ کمپنی تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے فارغ التحصیل طلباء اور پروفیسروں کے ایک گروپ نے قائم کی تھی جس کا مقصد پیچیدہ فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجیز پر مبنی جدید ادویات تیار کرنا ہے۔
اس کمپنی نے 15ویں نینو اینڈ مائیکرو ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (ایران نینو 2024) میں اپنی پراڈکٹ کی نقاب کشائی کی جو تہران کے انٹرنیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں 4 دنوں کے لیے منعقد ہوئی۔
اس ریسرچ بیسڈ کمپنی کے فارماسسٹ اور بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر علی آقاجانی نے جمعرات کے روز IRNA کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکی کمپنی کا بنیادی مقصد نئی ادویات تک رسائی فراہم کرکے مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے محققین نے اینٹی باڈی پر مبنی ادویات کی جدید ترین نسل کا استعمال کیا ہے، جسے "ٹیڈروکس" کہا جاتا ہے اور یہ دوا کینسر کے مریضوں کی عمر میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔ ٹارگٹڈ تھراپی کی وجہ سے یہ جسم میں تھوڑی مقدار میں انجیکٹ کی جاتی ہے اور کینسر کی دوائیوں کے عام ضمنی اثرات کو کم کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ